پاکستان

ایل ڈی اے کے سکیورٹی گارڈز تنخواہوں سے محروم، نوبت فاقوں تک پہنچ گئی

سکیورٹی گارڈز متعلقہ اعلیٰ حکام کو اپنے واجبات کے لئے درخواستیں دے چکے ہیں تاہم ابھی تک ان کے مسائل حل نہیں کیے جا سکے

لاہور(کھوج نیوز) انتظامیہ کی ہٹ دھرمی اور لاپرواہی، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سکیورٹی گارڈز تنخواہوں سے محروم، نوعیت فاقہ کشی پر اتر آئی، گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے میں مختلف اوقات کے دوران ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی گارڈز کو پچھلے دو ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جا سکی جس کی وجہ سے درجنوں سکیورٹی گارڈز کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پر گئے ہیں اور نوبت فاقہ کشی تک آ پہنچی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی گارڈز متعلقہ اعلیٰ حکام کو اپنے واجبات کے لئے درخواستیں دے چکے ہیں تاہم ابھی تک ان کے مسائل حل نہیں کیے جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button