پاکستان

ایم ایل منصوبےپرجلد ازجلد کام کا آغاز،چین نے پاکستان کو گرین سگنل دیدیا

پاک ۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت 6 ارب 70 کروڑ ڈالرز کے کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں بڑی پیش رفت کی راہ ہموار ہوگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) ایم ایل منصوبے پر جلد از جلد کام کا آغاز،چین نے پاکستان کو گرین سگنل دیدیا۔رپورٹ کے مطابق پاک ۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت 6 ارب 70 کروڑ ڈالرز کے کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں بڑی پیش رفت کی راہ ہموار ہوگئی ہے اور وزیر اعظم شہبازشریف کے دورہ چین میں ’ایم ایل ون‘ منصوبے کےمالی معاملات طےپا گئے ہیں ۔ اس منصوبے کوپشاور سے گوادر تک مکمل کیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کےمطابق ایم ایل ون منصوبے کے لیے 85 فیصد یا 5 ارب 70 کروڑ ڈالر کے فنڈز چین کی جانب سے فراہم کیے جانےکا امکان ہے، جبکہ منصوبے کے لیے پاکستان اپنے وسائل سے 15 فیصد یا ایک ارب ڈالرز فنڈز فراہم کرے گا۔بتایا گیا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے کے لیے فنانسنگ معاہدے کے امور کو حتمی شکل دی جائےگی، معاملات طے پانے پر پاکستان اور چین کے درمیان فنانسنگ کا معاہدہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button