پاکستان

ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کردیا

ایم کیو ایم کے ارکانِ اسمبلی کا کہنا ہے کہ کوٹہ سسٹم میں توسیع پر حکومت میں رہنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

کراچی(کھوج نیوز) ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کردیا ۔رپورٹ کے مطابق حکومتی رویے پر متحدہ قومی موومنٹ کے ارکانِ اسمبلی نے مایوسی کا اظہار کردیا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے ارکانِ اسمبلی کا کہنا ہے کہ کوٹہ سسٹم میں توسیع پر حکومت میں رہنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے اپنے ارکان کو حکومت کی حمایت کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم ارکان کا مؤقف ہے کہ شہری سندھ کیلئے کیے وعدے پر عملدرآمد نہ ہونا حکومتی بدنیتی ہے، کوٹہ سسٹم میں 20 سال کی توسیع ایم کیو ایم کو قبول نہیں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم ارکان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا جاتا، کوٹہ سسٹم شہری سندھ کا تعلیمی و معاشی قتلِ عام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button