پاکستان
ایم کیو ایم کون سی جماعت کا ساتھ دے گی؟بتا دیا گیا
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اپنی اتحادی مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑی ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز)ایم کیو ایم کون سی جماعت کا ساتھ دے گی؟بتا دیا گیا، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اپنی اتحادی مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امین الحق نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام آئے گا تو معاشی استحکام آئے گا۔
امین الحق کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی خواہش ہے کہ سیاسی ڈائیلاگ کا آغاز کیا جائے، چاہتے ہیں ملک میں سیاسی ڈائیلاگ شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء میں آر ٹی ایس سسٹم بٹھا دیا گیا تھا، پی ٹی آئی جمہوری اور سیاسی روایت کے مطابق تمام فورمز پر جائے۔ ایم کیو ایم رہنما کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اپنا حق استعمال کرے، لڑائی جھگڑا اور دنگا فساد مسائل کا حل نہیں ہے۔