پاکستان

این اے 171 میں ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا

این اے 171 میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 26 ہزار 973 ہے، جن میں سے دو لاکھ 88 ہزار 113 مرد اور دو لاکھ 38 ہزار 860 خواتین ووٹرز ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) قومی اسمبلی کے حلقے این 171میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 12 ستمبر کو انتخاب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ این اے171 رحیم یار خان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست کے لیے ضمنی انتخاب 12ستمبر کو ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق این اے 171 میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 26 ہزار 973 ہے، جن میں سے دو لاکھ 88 ہزار 113 مرد اور دو لاکھ 38 ہزار 860 خواتین ووٹرز ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button