پاکستان

این اے79گوجرانوالہ میں دوبارہ گنتی،الیکشم کمیشن کا حکم آگیا

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ ریٹرننگ آفیسردوروزمیں دوبارہ گنتی کرکےفارم 49جاری کرے،دوبارہ گنتی کےبعد کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری کیاجائ

اسلام آباد (کھوج نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نےاین اے79گوجرانوالہ میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ ریٹرننگ آفیسردوروزمیں دوبارہ گنتی کرکےفارم 49جاری کرے،دوبارہ گنتی کےبعد کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری کیاجائے،سپریم کورٹ فیصلے میں دوبارہ گنتی کا اختیار الیکشن کمیشن کو دےچکی ہے،دوبارہ گنتی میں ریٹرننگ افسر مسترد شدہ ووٹوں کا بھی جائزہ لے،ریٹرننگ آفیسر گنتی کراکر دو روز میں رپورٹ جمع کرائے۔

الیکشن کمیشن کا حکمنامے میں مزید کہنا ہے کہ این اے79گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ احسان ورک کامیاب ہوئے تھے،مسلم لیگ ن کے ذوالفقار علی بھینڈر نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button