پاکستان

ایک بارپھرملک میں مارشل لاء کی گونج؟

چند روز پہلے تک اسٹیبلشمنٹ ملک بھر میں عام انتخابات کو ایک یا دوسال کے التوا میں ڈالنے کی خواہاں تھی

لاہور(کھوج نیوز) ایک بار پھر مارشل لاء کی گونج یا بروقت انتخابات؟مصدقہ ذرائع کے مطابق چند روز پہلے تک اسٹیبلشمنٹ ملک بھر میں عام انتخابات کو ایک یا دوسال کے التوا میں ڈالنے کی خواہاں تھی تاہم ملک کے موجودہ صورت حال اور سیاسی و معاشی عدم استحکام کی وجہ سے انتخابات کرانے میں غیر ضروری تاخیر نہیں کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے طاقتور حلقوں کا خیال تھا کہ عمران خان کو قانون کے شکنجے میں کس کر اور ان کے جرائم کی سزائیں ملنے کے بعد عام انتخابات کروائے جائیں گے،تاہم اب الیکشنز فروری 2024 سے پہلے کروانے کے منصوبے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے اہم شہروں میں یہ خبریں بھی گردش کرہی ہیں کہ ملک کی ابتر ترین صورت حال کے پیش نظر ایمرجنسی ،سپر ایمر جنسی یا پھر مارشل لاء لگانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں تاہم بعض سنجیدہ حلقوں کا خیال ہے کہ مارشل لاء یا ایمر جنسی جیسی خبریں محض افواہیں ہیں اور معاملہ صرف اور صرف جلد ازجلد انتخابات کروانے تک محدود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button