ایک زرداری (ن) لیگ پربھاری،سنی اتحاد کونسل کا نومنتخب صدرکو سیلوٹ
سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی جانب سے یہ کہا جاتا رہا کہ ’ایک زرداری واقعی سب پر بھاری ہے، ایک زرداری (ن) لیگ پر بھاری، زرداری نے (ن) لیگ کو گھسیٹا‘
اسلام آباد(کھوج نیوز)ایک زرداری (ن) لیگ پربھاری،سنی اتحاد کونسل کا نومنتخب صدرکو سیلوٹ،رپورٹ کے مطابق ایوان میں سب سے زیادہ دلچسپ لمحہ وہ تھا جب سنی اتحاد کونسل کی جانب سے زرداری کو سیلوٹ پیش کیا گیا، سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی جانب سے یہ کہا جاتا رہا کہ ’ایک زرداری واقعی سب پر بھاری ہے، ایک زرداری (ن) لیگ پر بھاری، زرداری نے (ن) لیگ کو گھسیٹا‘۔
ایک مزید دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ اس بار حکومتی اراکین خصوصاً لیگی اراکین عمران خان کے نعروں پر ’گھڑی چور‘ کہہ کر بلکل اسی طرح جواب دیتے نظر آئے، جیسے وزیراعظم کے انتخابات کے دوران جب کوئی لیگی شیر کا نعرہ لگاتا تو سنی اتحاد کونسل کی جانب سے ’مینڈیٹ چور‘ کے نعرے لگتے تھے۔
سنیچر کے دن ایوان کا ماحول کسی ’گٹ ٹو گیدر‘ سے کم نہیں تھا، سنی اتحاد کونسل، لیگی اور پیپلز پارٹی کی خواتین کے فوٹو شوٹ بھی خوب چلتے رہے۔ نماز ظہر کے وقفے کے دوران لیگی اور پیپلز پارٹی کی خواتین کی خوش گپیوں کی خوب محفل جمی، دیکھنے میں یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے محلے کی خواتین بہت عرصے بعد ملی ہوں۔