پاکستان

ای سی سی نے ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی مشروط منظوری دیدی

چینی کی برآمد کی اجازت کی مدت میں 15 دن کی توسیع جبکہ چینی برآمد کی اجازت کی مدت 45 سے بڑھا کر 60 دن کر دی گئی ہے: اعلامیہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی مشروط منظوری دیدی’ یہ منظوری وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی مشروط منظوری دے دی جبکہ چینی کی برآمد کی اجازت کی مدت میں 15 دن کی توسیع بھی منظور کی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چینی برآمد کی اجازت کی مدت 45 سے بڑھا کر 60 دن کر دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ریکوڈک منصوبے کی سکیورٹی کے لیے ایف سی بلوچستان کیلئے 1 ارب 95 کروڑ روپے گرانٹ بھی منظورکی گئی۔ ای سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی افغانستان برآمد کرنے کی صورت میں رقم پیشگی وصول کی جائیگی، افغانستان سے رقم صرف بینکنگ چینل کے ذریعے لی جائے گی۔اس کے علاوہ ای سی سی اجلاس میں وزارت داخلہ کے لیے 276 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button