پاکستان

باجوہ یا فیض حمید’ سائفر کیس کاماسٹر مائنڈ کون ؟ عمران خان نے جلتی پر تیل ڈال دیا

عمران خان نے ایف آئی اے کے تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ سائفر سازش میں میرا کوئی عمل دخل نہیں بلکہ جنرل (ر) باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید ماسٹر مائنڈ ہیں

لاہور(کھوج نیوز) سائفر کیس کا ماسٹر مائنڈ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ یا لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید ؟ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے جلتی پر تیل ڈالا دیا۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک ایسے وقت میں جب وہ پہلے ہی سے توشہ خانہ کیس میں اٹک جیل میں تین سال سزا کی قید کاٹ رہے ہیں انہوں نے ایک اور نئی جنگ چھیڑ دی ہے۔ انہوں نے سائفر کیس کا ماسٹر مائنڈ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو قرار دے دیا ہے۔ خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل حمید گل کے بیٹے عبداللہ حمید گل نے دعوی کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے سائفر سازش کا ماسٹر مائنڈ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو قرار دے دیا۔عبداللہ گل نے سماجی ویب سائٹ پر اپنی پوسٹ میں دعوی کیاکہ اٹک جیل میں سائفر کیس میں تفتیش کے دوران چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے اس دعوے کے بعد کہ سائفر دراصل جنرل فیض حمید اور شاہ محمود قریشی کا منصوبہ تھا، فیض حمید کے خلاف بھی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ عبداللہ گل کا کہنا ہے کہ ان کے ذرائع نے انہیں بتایا کہ عمران خان نے ایف آئی اے کے تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ سائفر سازش میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ یہ سب اس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ر فیض حمید کا کیا دھرا ہے۔ اس بیان پر تحقیقات کا دائرہ پھیلا دیا گیا اور اس میں جنرل فیض حمید کے بھائی نجف حمید سے تحقیقات کی گئیں۔ عبداللہ گل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ادارے نے عسکری ادارے سے سابق جنرل کی با ضابطہ گرفتاری کی اجازت طلب کی ہے۔ جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کے سائفر کے معاملے میں سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button