پاکستان

بانی پی آئی کی جانب سے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو کیا پیغام پہنچایا گیا؟سیاسی حلقوں میں زبردست ہلچل

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کرکے انھیں بانی پی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام پہنچایا

اسلام آباد(کھوج نیوز)بانی پی آئی کی جانب سے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو کیا پیغام پہنچایا گیا؟سیاسی حلقوں میں زبردست ہلچل مچ گئی ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کرکے انھیں بانی پی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام پہنچایا،واضح ہو کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور اب پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اعظم سواتی نے بھی چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا، ’مجھے معلوم ہوا ہے کہ چوہدری نثار علی خان پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، میں ملک کی ترقی اور قانون کی حکمرانی کے لیے انہیں پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتا ہوں، وہ ایک بااصول انسان ہیں۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button