پاکستان

بانی پی ٹی آئی عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی ایک باربچ نکلے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا۔

اسلام آباد(کھوج نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی ایک بار بچ نکلے،عدات نے ریسکیو کرلیا۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامرفاروق اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے حکم سنایا۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستِ بریت مسترد کردی تھی جس پر دونوں نے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button