پاکستان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو لاہورکی "سیر” کروانےکا فیصلہ

حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی کےواقعات کی تحقیقات کےلئےلاہورکی کوٹ لکھپت جیل لانےکا فیصلہ کرلیا ہے

لاہور(کھوج نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو لاہورکی "سیر” کروانےکا فیصلہ کرلیا گیا،ذرائع کے مطابق حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی کےواقعات کی تحقیقات کےلئےلاہورکی کوٹ لکھپت جیل لانےکا فیصلہ کرلیا ہے جہاں پر تفتیشی ٹیم ان سے بازپُرس کرے گی،واضح ہوکہ اس سے قبل نائب چئیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو بھی اڈیالہ سے لاہور کی کاٹ لکھپت جیل لایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے 9 مئی کے منصوبہ سازوں سے تحقیقات میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا ہے تاکہ سرکاری تنصیبات پر 9 مئی کے دن حملہ کرنے اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے تمام عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے ،دوسری جانب مقتدرہ اور وفاقی حکومت عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کا ماسٹر مائینڈ سمجھتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button