پاکستان

بانی پی ٹی آئی نےجنرل(ر) فیض حمید سےلاتعلقی کا اعلان کردیا،کورٹ مارشل کا بھی مطالبہ

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جنرل فیض کی گرفتاری فوج کا اندرونی معاملہ ہے، پی ٹی آئی کا جنرل فیض کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں

راولپنڈی(کھوج نیوز) بانی پی ٹی آئی نےجنرل(ر) فیض حمید سےلاتعلقی کا اعلان کردیا،کورٹ مارشل کا بھی مطالبہ کردیا گیا ہے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جنرل فیض کی گرفتاری فوج کا اندرونی معاملہ ہے، پی ٹی آئی کا جنرل فیض کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں، یہ بات بالکل واضح ہےجنرل فیض سےان کا کوئی سیاسی تعلق نہیں تھا، جنرل باجوہ نےنوازشریف سےڈیل کرکےجنرل فیض کو تبدیل کیا تھا۔

انتظار پنجوتھہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر جنرل فیض کی گرفتاری کا تعلق نو مئی سے ہے اور ان کا نو مئی میں کوئی کردار ہے تو یہ بہت اچھا موقع ہے اس کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور نو مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button