پاکستان

بانی پی ٹی آئی نے جسٹس منصور علی شاہ کی حمایت کا اعلان کردیا

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےحکومت سےمطالبہ کیا ہے کہ اگلےچیف جسٹس کی تقرری کا اعلان جلد کیا جائے

راولپنڈی(کھوج نیوز) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان جلد کیا جائے۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کو مکمل بیک کرتے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا آئینی عدالت کا مقصد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی پاور کو ختم کرنا ہے، حکومت ساری عدلیہ کو تباہ کرنے پر لگی ہوئی ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا الیکشن فراڈ کو کور کرنے کے لیے ان کو اپنے ججز چاہئیں، یہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کسی بھی طرح سے اوپر نہ آئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی بھی جلسہ نہیں کرنے دیا جا رہا، راولپنڈی میں جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو احتجاج کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے سے سب واضح ہو گیا، نیب ترامیم کیس چل رہا تھا، تب بھی کہا ہماری درخواستیں سنیں لیکن نہیں سنا گیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پی ٹی آئی کو باہر رکھنا اور پارٹی کو اڑا دینےکی کوشش تھی، اب سب بے نقاب ہوچکا ہے اور سارے پردے ہٹ چکے ہیں، پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ سے جمہوری طریقے سےکیس لگنے کی خلاف ورزی کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button