پاکستان

بانی پی ٹی آئی پرسنگین نوعیت کےمقدمات،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کیلئےمقرر

بانی پی ٹی آئی نے مقدمات درج کرنے کا پنجاب کابینہ کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے

لاہور(کھوج نیوز) بانی پی ٹی آئی پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔ اس حوالے سے جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 20 جون کو سماعت کرے گا۔ بانی پی ٹی آئی نے مقدمات درج کرنے کا پنجاب کابینہ کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

 دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے نیشنل پریس کلب کے سامنے گزشتہ روز احتجاجی مظاہرے کے بعد شعیب شاہین سمیت 80 کارکنوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ درج مقدمے کے تحت 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مقدمہ سی ٹی ڈی اسلام آباد بھجوایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button