پاکستان

بانی پی ٹی آئی کا اپوزیشن گرینڈ الائنس، حکومت بھی متحرک، چھوٹی جماعتوں کی اہمیت بڑھ گئی

عمران خان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے خلاف دیگر سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملا کر گرینڈ الائنس بنانے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر کام شروع کر دیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا اپوزیشن گرینڈ الائنس، حکومت بھی متحرک ہو گئی جبکہ اس تمام معاملے میں چھوٹی جماعتوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے حکومت کے خلاف اپوزیشن گرینڈ الائنس کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد موجودہ حکومت بھی متحرک ہو گئی ہے اور اس اعلان کے بعد چھوٹی جماعتوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے جس کے بعد انہوں نے اپنا رنگ دیکھنا شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے احتجاجی مظاہروں اور فائنل کال کی ناکامی کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں سے ہاتھ ملانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اپنی پارٹی کے سرکردہ اور قابل اعتماد رہنمائوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف دیگر سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملا کر گرینڈ (اپوزیشن ) الائنس بنانے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر کام شروع کر دیں۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے گرینڈ الائنس میں مولانا فضل الرحمن ، پیر پگاڑا اور شاہد خاقان عباسی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو نئے گرینڈ الائنس میں شمولیت کی دعوت دی جائے۔ دوسری جانب یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے حکومت مخالف سیاستدانوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button