پاکستان
بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ،شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
سرکاری ڈاکٹر نے طبی معائنے کے بعد بانیٔ پی ٹی آئی کو دوائی تجویز کی تھی، بانیٔ پی ٹی آئی کے اپنے معالج نےسرکاری ڈاکٹر کی دوائی لینے سے روک دیا تھا
راولپنڈی(کھوج نیوز)بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف کےطبی معائنے کےلیےشوکت خانم اسپتال کےڈاکٹروں کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔ اڈیالہ جیل کےذرائع کےمطابق ڈاکٹر عاصم اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی کا مکمل طبعی معائنہ کریں گے۔ اڈیالہ جیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈاکٹر نے طبی معائنے کے بعد بانیٔ پی ٹی آئی کو دوائی تجویز کی تھی، بانیٔ پی ٹی آئی کے اپنے معالج نےسرکاری ڈاکٹر کی دوائی لینے سے روک دیا تھا۔
بانیٔ پی ٹی آئی کے وکلاء نے 8 اگست کو طبی معائنے کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرنے اور رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔