بانی پی ٹی آئی کا نائب کپتان ہوں،باہرآگیا تو لوگ اکٹھے ہوجائیں گے،شاہ محمود قریشی کا دعویٰ
ان کا کہنا ہےکہ میں بھاگنےکا سوچ بھی نہیں سکتا، بانیٔ پی ٹی آئی کا نائب کپتان ہوں، 40 سال سےسیاست میں ہوں، آج تک کوئی مقدمہ نہ ہوا، اچانک مجھ پر 55 مقدمات درج ہوگئے
لاہور(کھوج نیوز)بانی پی ٹی آئی کا نائب کپتان ہوں،باہرآگیا تو لوگ اکٹھے ہوجائیں گے،شاہ محمود قریشی کا دعویٰ،رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کےرہنما شاہ محمود قریشی نےکہا ہےکہ یہ لوگ ڈرتےہیں،اگرمیں باہرآگیا تو لوگ اکھٹےہوں گے۔ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سانحۂ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، جن میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو پیش کیا گیا۔
روسٹرم پرآکرشاہ محمود قریشی نےکہاکہ جب مقدمات درج کیےگئے تب میں پنجاب میں نہیں تھا، مجھے ایک سال دو ماہ بعد گرفتارکیا گیا، جب میں رہا ہوا تو مجھے 9 مئی کےمقدمات میں گرفتارکرلیاگیا۔ ان کا کہنا ہےکہ میں بھاگنےکا سوچ بھی نہیں سکتا، بانیٔ پی ٹی آئی کا نائب کپتان ہوں، 40 سال سےسیاست میں ہوں، آج تک کوئی مقدمہ نہ ہوا، اچانک مجھ پر 55 مقدمات درج ہوگئے۔
شاہ محمود قریشی نےمزیدکہاکہ یہ لوگ دلائل کیوں نہیں دے رہے،یہ جان بوجھ کرالتواء چاہتےہیں، اگرہم گناہ گارہیں تو ہمیں سزا دیں۔ پی ٹی آئی رہنماکا یہ بھی کہنا ہےکہ یہ قوم کا وقت ضائع کررہےہیں، ہمیں عدالتوں پربڑا اعتماد ہے۔