پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سےفون پربات کروانےکی درخواست مسترد کردی گئی

انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرانے کی درخواست مسترد کر دی

راولپنڈی(کھوج نیوز)بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سےفون پربات کروانےکی درخواست مسترد کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرانے کی درخواست مسترد کر دی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

درخواست پر جیل انتظامیہ کی جانب سے جواب داخل کرایا گیا جس میں کہا گیا کہ جیل مینوئل کے مطابق کسی ملزم کی واٹس ایپ پر رشتہ داروں سے ملاقات کا قانون موجود نہیں ہے۔ جیل انتظامیہ نے جواب میں کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی مہینے میں 2 مرتبہ بیٹوں سے بات کرائی جاتی ہے۔

عدالت نے جیل انتظامیہ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کی روشنی میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی استدعا مسترد کر دی۔ عمران خان نے بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرنے کی درخواست دائر کی تھی جس پر انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button