پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی رہائی مہم،علیمہ خان کا دورہ خیبرپختوخوا،وزیراعلیٰ کےخلاف شکایات کےانبارلگ گئے

تحریک انصاف کےبانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ مل کرسابق وزیراعظم کی رہائی کیلئے مہم چلانےکا اعلان کردیا

پشاور(کھوج نیوز)پاکستان تحریک انصاف کےبانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ مل کرسابق وزیراعظم کی رہائی کیلئے مہم چلانےکا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہےکہ گزشتہ روزعمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نےپشاور اورمردان کا دورہ کیا،جہاں ان سےجیل کاٹنےوالےپارٹی کارکنوں اوران کےخاندان کے افراد نےملاقات کی۔اس موقع پرعلیمہ خان کےسامنےکارکنوں نےوزیراعلیٰ اوردیگرقیادت کےخلاف شکایات کےانبارلگا دیئے۔

علیمہ خان پی کے 83 میں ورکرزسےملیں اوران کی ناراضگی دورکی،علیمہ خان کےہمراہ ایم این اے شاندانہ گلزاراور پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ بھی موجود تھیں جبکہ انہوں نےپارٹی قیادت سےسخت ناراضی کا اظہارکیا۔ پی ٹی آئی ذرائع کےمطابق علیمہ خان نےخود ورکرزکو ساتھ لےکربانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئےمہم چلانےکا اعلان کیا ہے، انہوں نےاس دورے سےمتعلق وزیراعلیٰ سمیت کسی کابینہ رکن کو بھی اعتماد میں نہیں لیا۔

علیمہ خان نےپشاورکی تحصیل گورگٹھڑی کا بھی دورہ کیا، جس کےبعد انہوں نےمردان کا بھی دورہ کیا اورمردان میں پی ٹی آئی کارکنوں سےملاقات کی، دورہ پشاوراورمردان کےدوران علیمہ خان پی ٹی آئی لیڈرشپ پرشدید برہم تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button