پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قرارداد تیار

پی ٹی آئی ارکان بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی قرارداد اسپیکرقومی اسمبلی کو پیش کریں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قرارداد تیارکرلی۔ پی ٹی آئی ارکان بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی قرارداد اسپیکرقومی اسمبلی کو پیش کریں گے، جس پر 13 ممبران قومی اسمبلی نے دستخط کیے ہیں۔ قرارداد کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر مقدمات ختم کیے جائیں اور انہیں رہا کیا جائے، ان کے مقدمات اور قانون کا غلط استعمال ختم کیا جائے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی، پرویز الہٰی، یاسمین راشد، عمرسرفرازچیمہ،صنم جاوید، اعجاز چوہدری اور محمودالرشید کو رہا کیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات سیاسی ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں، ان پر مقدمات قوم و ملک کے مفاد میں نہیں، عمران ریاض خان اور اسد طور کے خلاف مقدمات ختم کیے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button