پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے قریبی صحافی نے کپتان کی کمر میں چھڑا گھونپ دیا

مقتدرہ نے عمران خان کے ملک دشمن بیانات اور سائفر کو پبلک کرنے جیسے الزامات کے تحت ان سے ڈیل کرنے کے تمام راستے اور کھڑکیاں بند کر دی ہیں

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے قریبی صحافی نے کپتان کے مستقبل کے متعلق ہنگامہ برپا کر دینے والی خبر دے کر سیاستدانوں سمیت ملک بھر میں نیا ہنگامہ برپا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف کالم نگار اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کا سیاسی مستقبل اب ختم ہی سمجھا جائے کیونکہ انہوں نے ریاستی اداروں پر بے جا تنقید کر کے اپنی ذات اور جماعت کو آخری حد تک متنازع بنا دیا ہے ۔ ایک نجی چینل پر تجزیہ کرتے ہوئے ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ مقتدرہ نے عمران خان کے ملک دشمن بیانات اور سائفر کو پبلک کرنے جیسے الزامات کے تحت ان سے ڈیل کرنے کے تمام راستے اور کھڑکیاں بند کر دی ہیں۔ سیاسی طور پر اب عمران خان کا مستقبل مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے اور بہت جلد ان کی جماعت کی حیثیت ق لیگ کی طرح بے وقعت ہو جائے گی۔ ارشاد بھٹی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اور مقتدرہ اس وقت معاشی محاذ پر ڈٹے ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردی کے چیلنجز بھی درپیش ہیں ایسے حالات میں حکومت اور فوج تمام مسائل سے چھٹکارہ پانے کے لئے دن رات مل کر کام کر رہے ہیں ایسے میں عمران خان پر توجہ دینے کی فرصت کسی کے پاس نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button