بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اورجنرل(ر) فیض حمید کےخفیہ اورسیاسی رابطوں پر سے پردہ اُٹھ گیا
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جنرل فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کردیاگیا ۔ فوج فیض حمید سے تفتیش کر رہی ہے، یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے مجھے اس سے کیا ہے ؟
راولپنڈی(کھوج نیوز)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اورجنرل(ر) فیض حمید کےخفیہ اورسیاسی رابطوں پر سے پردہ اُٹھ گیا۔رپورٹ کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کردیاگیا۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئےبانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جنرل فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کردیاگیا ۔ فوج فیض حمید سے تفتیش کر رہی ہے، یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے مجھے اس سے کیا ہے ؟۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ جنرل فیض حمید کا احتساب کر رہے ہیں اچھی بات ہے لیکن پھر یہ سب کا احتساب کریں ۔آئی بی کی رپورٹس تھیں کہ موجودہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان ہر وقت جنرل باجوہ کے پاس بیٹھے رہتے تھے ۔
عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ نے نواز شریف اور شہباز شریف کے کہنے پر جنرل فیض کو ہٹایا تھا ۔ جنرل فیض حمید کو ہٹانے پر میری جنرل باجوہ سے سخت تلخ کلامی ہوئی تھی ۔ وزیر دفاع نے جنرل باجوہ کے ایکسٹینشن کی بات کر کے میرے مؤقف کی تائید کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل نہ کر کے یہ آئین کی تیسری مرتبہ خلاف ورزی کریں گے ۔ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے اور آئین کی خلاف ورزی پر میں پارٹی کو ابھی سے تیار کر رہا ہوں۔