پاکستان

بجلی سہولت پیکیج کا اعلان، عوام کو کتنا ریلیف ملے گا؟ بڑی خبر سامنے آگئی

گزشتہ سال کے مقابلے اضافی بجلی کے استعمال پر ریلیف ملے گا اور اضافی بجلی پر26 روپے7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائیگا: پاور ڈویژن کا نوٹیفکیشن

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاور ڈویژن نے بجلی سہولت پیکیج کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت عوام کو کتنا ریلیف ملے گا؟ اس حوالے سے صارفین کے لئے بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ اضافی بجلی کے استعمال پرفی یونٹ 26 روپے تک ریلیف دیا جائیگا۔ پاورڈویژن کا بتانا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے اضافی بجلی کے استعمال پر ریلیف ملے گا اور اضافی بجلی پر26 روپے7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائیگا۔ بجلی سہولت پیکیج موسم سرما کے3 ماہ یعنی دسمبر2024 سے فروری2025 کے لیے ہوگا۔

پاورڈویژن کے مطابق بجلی سہولت پیکیج کا اطلاق گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین پر ہوگا۔ گھریلو صارفین کو ٹیرف پر 11 روپے 42 پیسے سے 26 روپے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا جبکہ کمرشل صارفین کو 13 روپے 46 پیسے سے 22 روپے 71 پیسے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا۔ صنعتی صارفین کو 5 روپے 72 پیسے سے 15 روپے 5 پیسے تک فی یونٹ بچت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button