بجلی کمپنیوں نے پنجاب حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے، عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں مکمل
کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 22 ارب 86 کروڑ ، آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4 ارب، یوز آف سسٹم چارجز اینڈ مارکیٹنگ فیس کی مد میں 7 ارب 51 کروڑ مانگے گئے ہیں
اسلام آباد(کھوج نیوز) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے پنجاب حکومت کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری مکمل کرلی ہے اور اس حوالے سے نیپرا میں درخواست بھی جمع کروا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کمپنیوں نے صارفین کی جیبوں سے 46 ارب 99 کروڑ روپے نکلوانے کی تیاری کرلی ہے اور اس حوالے سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے۔ نیپرا کے مطابق درخواست گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی مد میں کی گئی ہے۔ کیپسٹی چارجز، ٹرانسمیشن لاسز، لائنوں کی مرمت اور سسٹم کے استعمال کی فیس کے لیے پیسوں کی درخواست پر نیپرا 26 اگست کو سماعت کریگا، اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا۔ نیپرا کے مطابق کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 22 ارب 86 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں، آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4 ارب روپے شامل، یوز آف سسٹم چارجز اینڈ مارکیٹنگ فیس کی مد میں 7 ارب 51 کروڑ مانگے گئے ہیں، ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاؤسز کی مد میں 10 ارب 80 کروڑ شامل ہیں۔