پاکستان

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کتنی کمی ہوگی؟وفاقی حکومت نےبھی عوامی مسئل کے حل کے لئے قدم بڑھا دیا

۔ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 31 پیسے کمی کی درخواست دائر نیپرا میں دائر کردی گئی ہے۔

اسلام آباد(کھوج نیوز)بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کتنی کمی ہوگی؟وفاقی حکومت نےبھی عوامی مسئل کے حل کے لئے قدم بڑھا دیا۔رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ کے لیے معمولی کمی کا امکان ہے۔ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 31 پیسے کمی کی درخواست دائر نیپرا میں دائر کردی گئی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (یپرا)میں دائر کی گئی۔سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا اتھارٹی کو دی گئی ہے، جس پر نیپرا 28 اگست کو سماعت کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبے میں 500 یونٹس تک کے بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے جو 2 ماہ کے لیے ہوگا۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مہنگائی اور زائد بجلی کے بلوں پر عوام کے کرب کا اندازہ ہے ان سب کا ذمے دار عمران خان حکومت ہے، آئی ایم ایف کو واپس لانے والے چہرے ہم نہیں جیل میں بیٹھے لوگ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button