پاکستان

بجلی کی قیمتوں میں کتنی کمی کی جائے گی؟ محمود مولوی نے عوام کو نیا لالی پاپ دیدیا

حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کررہی ہے، جلد خوشخبری ملے گی اور حکومت 30فیصد تک بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرنے والی ہے

لاہور(کھوج نیوز) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما محمود مولوی نے عوام کو نیا لالی پاپ دیتے ہوئے کہا کہ ہے کہ قوم کیلئے خوشخبری ہے کہ بہت جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ہونے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) کے رہنماء محمود مولوی نے کہا کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کررہی ہے، جلد خوشخبری ملے گی۔ محمود مولوی نے کہا کہ بجلی بلوں میں کمی سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور ساتھ ہی عوام اور تاجروں کے مسائل میں کمی آئے گی۔ استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی نے مزید کہا کہ صنعتی سیکٹر کی بقاکے لیے بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی ناگزیر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button