پاکستان

بجلی کی قیمتوں میں کمی،عوام سے کئے وعدے پورے کردئیے،وزیرتوانائی کا دعویٰ

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ ٹرانسمیشن لائنز کا بروقت مکمل نہ ہونا مہنگی بجلی کی ایک وجہ ہے، منصوبوں میں تاخیر ہمارا نظام برداشت نہیں کر سکتا۔

اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم پاکستان نے 26 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، کوشش ہے کہ ہرسال 6 ماہ کے لیے ایسا پیکج لے کر آئیں۔ ہفتہ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ ٹرانسمیشن لائنز کا بروقت مکمل نہ ہونا مہنگی بجلی کی ایک وجہ ہے، منصوبوں میں تاخیر ہمارا نظام برداشت نہیں کر سکتا۔ این ٹی ڈی سی کی وجہ سے بجلی کا ترسیلی نظام درست نہیں ہے، این ٹی ڈی سی ماضی میں بد انتظامی کا شکار رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسمیشن لائنز کا بروقت مکمل نہ ہونا مہنگی بجلی کی ایک بڑی وجہ ہے، اس مثال یہ ہے کہ بجلی کے پیدا کرنے کے جن منصوبوں کو 2018 میں ختم ہونا تھا وہ اب 2026 میں ہوں گے۔ حکومت اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، ہم سب سے زیادہ کلین انرجی پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ این ٹی ڈی سی ماضی میں بد انتظامی کا شکار رہا ہے اس لیے اب این ٹی ڈی سی کو توڑ کر کابینہ کی اجازت کے بعد ترسیلی نظام کو 3 کمپنیزمیں تقسیم کیا جائے گا۔
اویس لغاری نے کہا کہ عام صارفین اور انڈسٹری کو 26 روپے تک اضافی استعمال پر ریلیف دیا گیا ہے، جس کا مقصد یہی ہے کہ عوام سردیوں میں مہنگی گیس استعمال کرنے کے بجائے بجلی کے استعمال سے اپنی ضروریات پوری کریں، بجلی کی قیمتوں پریہ ریلیف صنعتوں اورعام شہریوں کے لیے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button