پاکستان

بجلی کی قیمتوں کا موجودہ نظام ناقابلِ برداشت،وزیرتوانائی کا اعتراف

اویس لغاری نے پاورکمپنیوں کو معاہدے کا کوئی نیا مسودہ یا خاص شرائط بھیجنےکی تردید کرتےہوئےکہا کہ حکومت نئے معاہدے کے لیے آئی پی پیز کو مجبور نہیں کرے گی

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نےکہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے حکومت آئی پی پیز سے معاہدوں پرنظرِ ثانی کےلیےمذاکرات کر رہی ہے۔ خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کی قیمتوں کا موجودہ نظام ناقابلِ برداشت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاور پروڈیوسرز اور حکومت یہ بات سمجھتے ہیں کہ موجودہ صورتِ حال برقرار نہیں رہ سکتی، تمام اسٹیک ہولڈرز کو خاص حد تک کاروباری سمجھوتا کیے بغیر جلد رعایت فراہم کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ بجلی کے موجودہ نرخ سے ملکی ترقی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

اویس لغاری نے پاور کمپنیوں کو معاہدے کا کوئی نیا مسودہ یا خاص شرائط بھیجنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نئے معاہدے کے لیے آئی پی پیز کو مجبور نہیں کرے گی بلکہ معاہدے میں تبدیلیاں باہمی رضا مندی سے ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button