پاکستان

بجلی کی قیمت میں کمی اورپاکستان کی ترقی کےلیے اپنی جان لڑا دوں گا،وزیراعظم شہبازشریف نےیوم آزادی پر قوم سے وعدہ کرلیا

تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں کہ مہنگائی، بجلی کی قیمت میں کمی اور پاکستان کی ترقی کے لیے اپنی جان لڑا دوں گا

اسلام آباد(کھوج نیوز)بجلی کی قیمت میں کمی اورپاکستان کی ترقی کےلیے اپنی جان لڑا دوں گا،وزیراعظم شہبازشریف نےیوم آزادی پر قوم سے وعدہ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق وزیرِاعظم شہبازشریف نےکہا ہےکہ چند دنوں میں آپ کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوش خبری ملےگی، چند دنوں میں قوم سےخطاب میں 5 سالہ معاشی پروگرام پیش کروں گا۔ یومِ آزادی کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں کہ مہنگائی، بجلی کی قیمت میں کمی اور پاکستان کی ترقی کے لیے اپنی جان لڑا دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی آپ سب کو مبارک، آزادی کے لیے ہمارے بزرگوں نے عظیم قربانیاں دیں، آج تحریکِ آزادی کے شہداء اور غازیوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ان سب کو سلام جنہوں نے پاکستان کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا، 1947ء کو پاکستان ہندوستان سے الگ ہو کر ایک اسلامی فلاحی مملکت بنا۔

شہباز شریف نے کہا کہ بد قسمتی سے معیشت اور دیگر شعبوں میں زوال آتا رہا، آج ہمیں اپنے احتساب کی ضرورت ہے اور مستقبل کی منصوبہ بندی کرنا ہو گی، مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان عوام کا پورا خیال ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہمیں دیانت داری اور غیر جانبداری سے سوچنے کی ضرورت ہے، 77 سال کا سفر قابلِ رشک نہیں رہا، اب تک جو کچھ ہوتا رہا اس کو دفن کر کے نئے سفر کا آغاز کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کامیابیوں اور ناکامیوں کی ایک لمبی فہرست ہے، ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ قائدِاعظم کے خواب کی تعبیر ہر صورت پوری ہو، بجلی کے بلوں میں کمی کے بغیر صنعت ترقی نہیں کر سکتی اور برآمدات نہیں بڑھ سکتیں۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین نے پاکستان کے 2 سال بعد آزادی حاصل کی، ہم چین سے آگے تھے لیکن آج پیچھے رہ گئے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ دشمن ہر حربہ استعمال کر رہا ہے کہ پاکستان آگے نہ بڑھ سکے، ہماری جوہری قوت سے ہمارا دشمن خائف ہے، دشمن نے ڈیجیٹل دہشت گردی کے ذریعے جھوٹ کی بم باری شروع کر رکھی ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ہم دن رات محنت کریں گے، کشمیر اور فلسطین کی آزادی تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button