پاکستان
بجلی کی قیمت میں کمی کی تجویزمنظورکرلی جائےگی؟
پیپلزپارٹی رہنما سید خورشید شاہ نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 15 روپے کمی کی تجویزدے دی

اسلام آ باد (کھوج نیوز)بجلی کی قیمت میں کمی کی تجویزمنظورکرلی جائےگی؟ رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی رہنما سید خورشید شاہ نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 15 روپے کمی کی تجویزدے دی ۔ پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اتحادی حکومت فی یونٹ 4 روپے کم کر سکتی تھی لیکن نہیں ہوسکا، بجلی کے فی یونٹ میں 15 روپے کمی اب بھی ممکن ہے نگران حکومت کرسکتی ہے۔ ڈیڑھ سال کے دوران ملک میں بجلی کی قمیتوں میں پچاس سے اسی فیصد تک اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دیں ۔ٹیرف میں پندرہ روپے اکتالیس پیسے اضافہ ہوگیا۔ کمرشل بلزپراٹھہترفیصد ٹیکسزجبکہ گھریلو صارفین پرٹیکسز کی شرح پچاس فیصد سے زائد ہوگئی۔