پاکستان

بجلی کے بلوں میں بے پناہ اضافہ، عابد شیر علی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی کے بلوں میں بے پناہ اضافہ غریب عوام کے قتل کے مترداف ' بلوں میں اضافہ کو فوری طور پر واپس لیا جائے: عابد شیر علی

فیصل آباد(نمائندہ کھوج نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کے بلوں میں بے پناہ اضافہ کے بعد ایک طرف شہری سڑکوں پر آ کر احتجاج کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف عابد شیر علی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ 25 ہزار تنخواہ والے کو 45 ہزار بل آ رہا ہے ‘ دو پنکھے چلانے والے کا بل 35 ہزار آ رہا ہے۔بجلی کے بلوں کا ادا کرنا عام آدمی کے بس میں نہیں رہا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر جو ٹیکسز لگائے ہیں بلوں میں وہ فوری واپس لیے جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے دور میں بجلی 8 روپے یونٹ تھی جبکہ اس کے بعد آنے والی حکومتوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ، آئی ایم ایف کے کہنے پر ٹیکسز میں اتنا اضافہ کر دیا گیا ہے کہ غریب عوام بمشکل دو وقت کی روٹی کھانے کو ترس رہے ہیں اور بجلی کے بلوں میں بے پناہ اضافہ نے عوام کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button