پاکستان
بجلی کے بلوں پر احتجاج ،ڈالر روپے کے مقابلے میں بے لگام
ملک بھر میں بجلی کے غیر معمولی بلوں کی وجہ سے ملک گیر احتجاج کے باعث ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں بے لگام ہو گیا
کراچی(کھوج نیوز)ملک بھر میں بجلی کے غیر معمولی بلوں کی وجہ سے ملک گیر احتجاج کے باعث ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں بے لگام ہو گیا ۔رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر کی اونچی اڑان مسلسل جاری ہے جبکہ پاکستانی روپیہ زوال پزیر ہے۔آج کاروبار کے آغاز سے ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہونے لگا۔انٹر بینک میں ڈالر 95 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 304 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 303 روپے 5 پیسے پر بند ہوا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 39 پوائنٹس کم ہو نے کے بعد 46 ہزار 731 پر آ گیا۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 46 ہزار 770 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔