پاکستان
بجلی کے بھاری بھرکم بل، عابد شیر علی اپنی ہی جماعت کیخلاف پھٹ پڑے
کمرشل، زرعی، اور بلک صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ تباہ کن ثابت ہو گا' یہ ہوش کے ناخن لینے کا وقت ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ سارے کیے کرائے پر پانی ہی پھر جائے

اسلام آباد(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء عابد شیر علی دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں بے پناہ اضافہ پر اپنی ہی جماعت کے خلاف پھٹ پڑے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء عابد شیر علی سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی جماعت کے خلاف پھٹ پڑے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے تھا کہ کمرشل، زرعی، اور بلک صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ تباہ کن ثابت ہو گا۔ یہ ہوش کے ناخن لینے کا وقت ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ سارے کیے کرائے پر پانی ہی پھر جائے یہ سلسلہ روکنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی پسندیدہ جماعت ہے لیکن اس دورہ حکومت کے موقع پر عوام پر بھاری بھرکم بجلی کے بلوں کے باعث عوام بلبلا اٹھی ہے