پاکستان

بجٹ اجلاس، پنجاب اسمبلی کے باہر صحافتی تنظیموں کا احتجاج، حکومت کو لینے کے دینے پڑ گئے

اجلاس کے دوران پریس گیلری سے واک آوٹ کیا گیا، صحافی تنظیموں کا فیصلہ صحافی بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج بھی کیا

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب اسمبلی میں ہونے والے بجٹ اجلاس کے باہر ہتک عزت قانون کے خلاف صحافتی تنظیموں نے احتجاج کیا اور بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے پریس گیلری سے واک آئوٹ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہتک عزت قانون کے خلاف صحافی تنظیموں نے احتجاجی تحریک کا پہلا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں تمام صحافتی تنظیموں کا آج پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ اجلاس کے دوران پریس گیلری سے واک آوٹ کیا گیا، صحافی تنظیموں کا فیصلہ صحافی بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button