پاکستان

بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ،اسحاق ڈار،بلاول بھٹو کو منانے میں کامیاب

پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کیا تو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار فوری انہیں منانے کیلئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے چیمبر پہنچے

اسلام آباد (کھوج نیوز)بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ،اسحاق ڈار،بلاول بھٹو کو منانے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد بلاول بھٹو ایوان میں آکر اپنی نشست پر بیٹھ گئے۔رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کیا تو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار فوری انہیں منانے کیلئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے چیمبر پہنچے۔ حکومتی کمیٹی کی بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا آج قوم کو خوشخبری ملے گی ،  جس کے خورشید شاہ، نوید قمر ،اعجاز جاکھرانی سمیت کئی اہم رہنما اجلاس میں شرکت کیلئے ایوان میں چلے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button