پاکستان

بجٹ سے متعلق پروپیگنڈے، وزیراعظم نے پارٹی رہنمائوں کو کھلی چھوٹ دیدی

ملک کو معاشی مشکلات کے منجدھار سے نکال کر استحکام کی سمت میں لائے، ملک کو دیوالیہ کرنے کے خواب دیکھنے والوں کی سازشیں دھری کی دھری رہ گئیں: شہباز شریف

اسلام آباد (کھوج نیوز) بجٹ سے متعلق پروپیگنڈا کرنے والوں کی شامت آگئی، وزیراعظم میاں شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے رہنمائوں کو کھلی چھوٹ دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے پارلیمانی پارٹی کے ارکان کو بجٹ اجلاس میں بھرپورحصہ لینے، تجاویز پیش کرنے اور بجٹ سے متعلق جھوٹ اور پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو معاشی مشکلات کے منجدھار سے نکال کر استحکام کی سمت میں لائے، ملک کو دیوالیہ کرنے کے خواب دیکھنے والوں کی سازشیں دھری کی دھری رہ گئیں۔وزیر اعظم نے کہا بجٹ میں جس قدر ہوسکا عام آدمی کو ریلیف دیا ہے، ہماری ٹیم کی کوششوں کی بدولت مہنگائی میں قابل ذکرکمی ہوئی اور ڈالرکے مقابلے روپیہ مستحکم ہوا جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا میں جہاں بھی گیا، قرض کے بجائے سرمایہ کاری کی بات کی، سرمایہ کاری وہیں آتی ہے جہاں امن اور سیاسی استحکام ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button