بجٹ میں کمی کر کےعوام کوریلیف دیں،نوازشریف کی تمام صوبوں سےدرخواست،مریم اورنگزیب کی میڈیا ٹاک
مریم اورنگزیب نےکہاکہ اخلاق سےگری بات کی گئی کہ نوازشریف نےبجلی پرریلیف کا اعلان کر کےاپنا قد چھوٹاکیا، چھوٹےقد والےلوگ ریلیف پرتنقیدکررہےہیں
لاہور(کھوج نیوز)پنجاب کی سینئروزیرمریم اورنگزیب نےکہا ہےکہ 4 سال ملکی معیشت تباہ کرنےوالے 14 روپےیونٹ کے ریلیف پرپروپیگنڈا کررہےہیں۔ لاہورمیں میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےمریم اورنگزیب نےکہاکہ اخلاق سےگری بات کی گئی کہ نوازشریف نےبجلی پرریلیف کا اعلان کر کےاپنا قد چھوٹاکیا، چھوٹےقد والےلوگ ریلیف پرتنقیدکررہےہیں۔ انہوں نےیہ بھی کہا کہ حکومت میں آتےہی رمضان پیکیج گھرکی دہلیزپردیا، اٹھارہویں ترمیم کےبعد تمام صوبوں کواختیارہےان کےپاس اپنا بجٹ ہےوہ عوام کوریلیف دیں۔
انہوں نےکہا کہ نوازشریف نےتمام صوبوں سےدرخواست کی بجٹ میں کمی کر کےعوام کوریلیف دیں، وزیرِاعلیٰ پنجاب کا ایجنڈا تھاکہ روٹی سستی کرنی ہے،بہترین گورننس سےپنجاب کےعوام کےلیےسستی روٹی ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ کسان کارڈ اس وقت کسانوں کومل رہا ہے،لیپ ٹاپس اوراسکالرشپ،اب سولراسکیم بھی لائی جا رہی ہے، 2013ء سے 2018ء تک ملک کی معیشت ترقی کررہی تھی،ملک سےدہشت گردی ختم اورآئی ایم ایف کوخداحافظ کیاگیا۔
صوبائی وزیر نےکہاکہ پچھلے 16 ماہ کی حکومت میں شہبازشریف نےملک کوڈیفالٹ سےبچایا، وزیرِاعظم نےاپنےبجٹ سے کمی کر کے 200 یونٹ تک کےصارفین کو 50 ارب روپےتک ریلیف دیا۔ ان کا کہنا ہےکہ باقی صوبوں کو وفاق کا ہاتھ بٹانا چاہیے،ایک صوبے نےمکینزم بنایا ہے،تمام صوبےبھی اس روایت پرعمل کریں، 4 ماہ پہلےشرح سود 22 فیصد تھی،مہنگائی 26 سے 27 فیصد تھی،مہنگائی میں کمی سے شرح سودمیں کمی ہو رہی ہے۔
مریم اورنگزیب نےکہاکہ نوجوانوں کےہاتھ میں لیپ ٹاپ کی روایت نوازشریف اورشہبازشریف نےرکھی، ہم نےنوجوانوں کےہاتھوں میں پیٹرول بم نہیں دیے،ہم ملک میں مہنگائی کم کرنےآئےہیں،مشکل حالات میں آسانیاں پیدا کرنا (ن) لیگ کی سیاست ہے۔ پنجاب کی سینئروزیرکا مزیدکہنا ہےکہ آج پروپیگنڈا کیاگیا کہ صفرسے 200 یونٹ تک بجلی صارفین محروم رہ گئےہیں،ریلیف پنجاب کےاپنےبجٹ سےدیا گیا ہے،معیشت تباہ کرنےوالے 14 روپےفی یونٹ ریلیف پروپیگنڈا کررہے ہیں۔