پاکستان

بجٹ پرعدم اعتماد؛پیپلزپارٹی اورحکومت میں ڈیڈ لاک ختم نہ ہوسکا

بجٹ سے متعلق حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اہم رابطے جلد ہوں گے۔ اس معاملے سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ سے متعلق آج بڑے فیصلے کیے جائیں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز)بجٹ پرعدم اعتماد؛پیپلزپارٹی اورحکومت میں ڈیڈ لاک ختم نہ ہوسکا۔رپورٹ کے مطابق وفاقی بجٹ 2024/25 پر اعتماد میں نہ لینے کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور حکومت میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ سے متعلق حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اہم رابطے جلد ہوں گے۔ اس معاملے سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ سے متعلق آج بڑے فیصلے کیے جائیں گے۔

اس سے قبل آج ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا تھا کہ پی پی پی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث ہوئی، ارکان اسمبلی نے پارٹی قیادت کو تحفظات سے آگاہ کیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے جن باتوں کا معاہدہ کیا تھا اس پر عمل نہیں کیا، بجٹ پر پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button