بدترین معاشی بحران کا ذمہ دارکون ؟حسین حقانی بھی بول پڑے
روایتی سیاست دانوں کی جگہ شہرت یافتہ افراد کو چننے سے کیا مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں میں بدترین معاشی بحران کا ذمہ دار کون ؟حسین حقانی بھی بول پڑے، حسین حقانی نے اپنے کالم میں لکھا کہ پاکستان ابھی تک کرکٹ کے نامور کھلاڑی کے وزیراعظم بننے کے نتائج بھگت رہا ہے ۔ دیکھا جاسکتا ہے کہ روایتی سیاست دانوں کی جگہ شہرت یافتہ افراد کو چننے سے کیا مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ اہم بات یہ ہے کہ سیاست دانوں کے حامی اور ساتھی ہوتے ہیں ، جب کہ مشہور شخصیات کے مداح ہوتے ہیں ۔ حامی ایشو کی بنیاد پر اپنی حمایت تبدیل کرسکتے ہیں لیکن مداح سخت جان عقیدت مند ہوتے ہیں ۔ اُنکی جوشیلی وابستگی کو کسی استدلال اور معقولیت کی حاجت نہیں ہوتی۔ٹیلی ویژن کے ذریعے پیدا ہونے والے تاثر نے اس حقیقت کو چھپانے میں مدد کی کہ ٹرمپ کو حکمرانی یا مقننہ میں بیٹھنے کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔ یہ ان پاکستانیوں کو امید تھی جو سوچتے تھے کہ ان کا کرکٹ ہیرو کرپشن کا قلع قمع کرے گا، معاشیات کے میدان میں چھکا مارے گا اور حکومت کو فلاحی ادارے میں بدل دے گا، جس طرح اس نے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد اپنی والدہ کے نام پر ہسپتال بنایا تھا۔