پاکستان

برطانوی وزیراعظم سے مداخلت کی اپیل، بانی پی ٹی آئی کی چیخیں سمندر پار بھی سنائی دینے لگیں

پاکستان میں جمہوریت کی بیخ کنی کو سمجھنے کے لیے ذرا تصور کریں کہ برطانوی انتخابی مہم میں لیبرپارٹی کے سینئر رہنماوں کو رات کے سناٹے میں اغوا کیا جارہا ہو

اسلام آباد(کھوج نیوز) برطانوی نو منتخب وزیراعظم کیئر اسٹار مر سے مداخلت کی اپیل، پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی چیخیں سمندر پار بھی سنائی دینے لگ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے نومنتخب برطانوی وزیراعظم کو انتخابی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے ان سے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی بیخ کنی کو سمجھنے کے لیے ذرا تصور کریں کہ برطانوی انتخابی مہم میں لیبرپارٹی کے سینئر رہنماوں کو رات کے سناٹے میں اغوا کیا جارہا ہو۔ اپنے وکلا کے توسط سے انہوں نے بتایا کہ ایک برس ہونے کو آیا ہے مجھے سات فٹ چوڑائی اور 8 فٹ لمبائی کی موت کی کوٹھڑی میں قید کر کے رکھا گیا ہے یہ وہ جگہ ہے جو بالعموم دہشتگردوں اور ان لوگوں کے لیے مختص ہوتی ہے جنہیں سزائے موت سنائی گئی ہو۔

میڈیا کے مطابق ان کے وکلا نے آئی ٹی وی نیوز کو بھجوائے گئے سوالوں کے جواب دیے۔ نگرانی مستقل ہے اور پرائیویسی جیسی ہر چیز ادھیڑ کررکھ دی گئی ہے۔ 71 سالہ سابق کرکٹ اسٹار نے مزید کہا کہ وہ ملک میں جمہوری تبدیلی کے لیے پرعزم اور تیار ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں آپ کی پارٹی کا نشان ہی چھین لیا گیا ہو اور آپ کے رہنماوں کو یا توحراست میں لے لیا گیا ہو یا انہیں اس وقت تک ایذا دی گئی ہو جب تک کہ یا تو وہ اپنی وفاداریاں تبدیل نہ کرلیں یا پھر سرے سے سیاست کو ہی خیرباد کہہ دیں۔ تصور کریں رات کے سناٹے میں لوگوں کے گھروں میں نقب لگائی جائے اور خواتین اور بچوں کو اغوا کیا جائے۔ا نہوں نے مزید کہا کہ ان کی جماعت کو ظالمانہ طریقے سے دبایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ باوجود اس صورتحال کے انہوں نے نماز، مطالعے اور ورزش سے طاقت حاصل کی ہے۔ آئی ٹی وی سے بات کر تے ہوئے خان نے کہا کہ میں وزیر اعظم اسٹارمر اور ان کی کابینہ، جنہوں نے واقعی عوام کی حقیقی مرضی سے اور بغیر کسی انتخابی ہیرا پھیری کے کامیابی حاصل کی ہے، سے کہتا ہوں کہ زرا تصو ر کریں کہ ان کی یہ غالب فتح ہی چرا لی جائے، اس منظر نامے کی تصویردیکھیں جس میں ایک پارٹی بمشکل 18 نشستیں حاصل کر سکی اور اس نے ہمارا مینڈیٹ غصب کرلیا گیا ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button