پاکستان

بریگیڈیئرجولین معظم جیمزکو میجرجنرل کے عہدے پرترقی دے دی گئی

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی صدارت میں ہونے والے آرمی سیلیکشن بورڈ کے اجلاس نے 22 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی کا فیصلہ کیا تھا

راولپنڈی(ویب ڈیسک) بریگیڈیئر جولین معظم جیمزکو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی صدارت میں ہونے والے آرمی سیلیکشن بورڈ کے اجلاس نے 22 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی کا فیصلہ کیا تھا۔

ترقی پانے والے فوجی افسران میں 13 بریگیڈیئرز کا تعلق انفنٹری سے جبکہ نو بریگیڈیئرز کا آرمڈ کور، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، ایوی ایشن، کور آف ملٹری انٹیلی جنس اور ای ایم ای سے ہے۔ میجر جنرل جولین معظم سے قبل پاکستان آرمی میں جنرل کے رینک تک پہنچنے والے مسیحی افسران میں میجر جنرل نوئل اسرائیل کھوکھر اور میجر جنرل جولین پیٹر شامل ہیں، جو اس وقت اپنے عہدوں سے سبکدوش ہو چکے ہیں۔

جنرل یا اس کے مساوی عہدے تک پہنچنے والے چھ مسیحی افسران میں ایئر وائس مارشل ایرک جی ہال (ستارہ جرآت اور ستارہ بسالت)، ایئر وائس مارشل مائیکل جان اوبرائن (تمغہ جرآت اور ستارہ بسالت)، ایئر ایڈمیرل نارمن من گون) ستارہ بسالت اور ستارہ امیتاز ملٹری)، میجر جنرل (مرحوم) پیٹر جولین، میجرجنرل نوئیل اسرائیل کھوکھر اور میجر جنرل جولین معظم جیمز شامل ہیں۔

ترقی پانے والے فوجی افسران میں 13 بریگیڈیئرز کا تعلق انفنٹری سے جبکہ نو بریگیڈیئرز کا آرمڈ کور، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، ایوی ایشن، کور آف ملٹری انٹیلی جنس اور ای ایم ای سے ہے۔ میجر جنرل جولین معظم جیمز کے بڑے بھائی فرخ جیمز بھی فوج سے وابستہ رہے ہیں، جو اب میجر عہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں۔

صوبہ پنجاب کے ضلع نارووال میں پیدا ہونے والے میجر جنرل جولین معظم جیمز نے ایئر ڈیفنس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کرنے کے بعد پاکستان فوج کی خصوصی فورس ایس ایس جی میں شمولیت اختیار کی- ان کا تعلق 92 لانگ کورس سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button