پاکستان

بزدل آدمی،بانی پی ٹی آئی نےبیریسٹرگوہرخان کو پارٹی سے نکالنےکا حکم دیدیا

عمران خان نےراولپنڈی میں احتجاج ختم کرنےپر پی ٹی آئی قیادت پرشدید برہمی کا اظہارکرتےہوئےبیرسٹرگوہرکو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ہے

راولپنڈی(کھوج نیوز)بانی پی ٹی آئی نے بیریسٹر گوہر خان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ سنا دیا،پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی میں احتجاج ختم کرنے پر پی ٹی آئی قیادت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی رہنماں سے دوران گفتگو ان سے سوال کیا کہ احتجاج موخر کرنے کا فیصلہ کس کا تھا، جس پر اعظم سواتی نے انہیں بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے احتجاج مخر کرنے کی کال دی تھی۔
اعظم سواتی نے اس معاملے پر عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارا احتجاج بڑا زبردست تھا، لوگوں نے مزاحمت کی اور شام تک لڑتے رہے۔ جس پر عمران خان نے ان سے پوچھا کہ اگر احتجاج کامیاب تھا تو مخر کیوں کیا گیا۔اعظم سواتی کا جواب سن کر عمران خان نے برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ بیرسٹر گوہر بزدل آدمی ہے، اسے فارغ کریں۔ دوران بریفنگ عمران خان نے اعظم سواتی پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور ان سے پوچھا کہ کیا آپ کو یہاں صفائیاں دینے کے لیے بھیجا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماں کو ہدایت کی کہ اگلے جمعہ کو ڈی چوک پر احتجاج کی کال دیں، جو مرضی ہو جائے، چاہے 2 دن لگیں ہر صورت ڈی چوک پہنچنا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اگر علی امین گنڈاپور لیاقت باغ پہنچ جاتا تو بڑا لیڈر بن جاتا، میرے اور عوام کے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں ہے، عوام فیصلہ کرچکی ہے، قیادت اپنا فیصلہ کرلے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button