بشریٰ بی بی اورفرح گوگی کی سربراہی میں عورتوں کےگینگ کا انکشاف
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کی سربراہی میں عورتوں کا گینگ بھی موجود ہے

لاہور (ویب ڈیسک)بشریٰ بی بی اورفرح گوگی کی سربراہی میں عورتوں کےگینگ کا انکشاف، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کی سربراہی میں عورتوں کا گینگ بھی موجود ہے، عمران خان کی کرپشن کی ایک الگ داستان ہے۔
(ن) لیگ کے سابق رکن اسمبلی جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 سال میں کرپشن کی وہ داستانیں سنیں جو 75 سال میں نہ ہوئیں۔ عمران خان، بشریٰ بی بی اور فرح گوگی نے پاکستان کو کیسے لوٹا، اس پر بات کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے پاکستان کا پیسہ لوٹ کر باہر منتقل کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں 6،6 گھنٹے بغیر گرفتاری کے ہمیں کھڑا کیا جاتا تھا، وہاں ان کو کھڑا کر دیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ایک نجی ٹی وی چینل نے تحقیقاتی ادارے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی دولت دنیا کے مختلف ملکوں میں چھپانے کیلئے فرح گوگی خریدے گئے پاسپورٹ پر بیرون ممالک کے دورے کرتی رہی ہیں، فرح گوگی کو اس مقصد کیلئے غیر معروف ملک وینا تاؤ کا پاسپورٹ بنا کر دینے کا انکشاف سامنے آیا۔