بشریٰ بی بی ملک ریاض کے خلاف بولنے کیلئے تیار
نومبر کے آخر تک ملک ریاض، بشریٰ بی بی اور عمران خان کے خلاف 190ملین پائونڈ کا ریفرنس فائل کرکے ان کو تینوں کو ملزم قرار دے دیا جائے گا

لاہور(کھوج نیوز) 190ملین پائونڈ کی خریداری کا معاملہ، چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض کے خلاف بولنے کے لئے تیارہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی 190 ملین پائونڈ کی خریداری کے کیس بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض کے خلاف بولنے کے لئے تیار ہو گئی ہیں کیونکہ احتساب بیورو (نیب) کی عدالت نے بشریٰ بی بی کو 7نومبر کو طلب کیا تھا لیکن انہوں نے پیش ہونے سے صاف انکار کر دیا ہے جس کے بعد نیب عدالت نے سابق خاتون اوّل کو 13نومبر کو طلب کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک ریاض اور 190ملین پائونڈ کا ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس کے کاغذات مکمل کر لیے گئے ہیں اور نومبر کے آخر تک ملک ریاض، بشریٰ بی بی اور عمران خان کے خلاف 190ملین پائونڈ کا ریفرنس فائل ہو جائے گا اور اس میں بشریٰ بی بی ، ملک ریاض اور عمران خان ضرور ملزم ٹھہرائے جائیں گے لیکن اس میں فرح گوگی کا کوئی کردار نہیں ہے ۔