بشریٰ بی بی کا سیاسی جنم، کیا پی ٹی آئی کو نئی قیادت ملے گی؟ حیران کن انکشافات
میں اداروں کو بھی یہ بتانا چاہتی ہوں کہ عمران خان طاقت میں آ کر کسی سے بدلہ لینے کی خواہش نہیں رکھتے، طاقت میں آ کر معافی کا دروازہ کھلا رکھتے ہیں: بشریٰ بی بی
اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا سیاسی جنم، کیا پی ٹی آئی کو نئی قیادت ملے گی؟ اس حوالے سے حیران کن انکشافات منظر عام پر آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول نے اپنے خطاب میں مقتدر حلقوں کو مخاطب کر کے عمران خان کی رہائی سے متعلق بھی ایک پیغام دینے کی کوشش کی تھی۔ انھوں نے کہا تھا کہ میں اداروں کو بھی یہ بتانا چاہتی ہوں کہ عمران خان طاقت میں آ کر کسی سے بدلہ لینے کی خواہش نہیں رکھتے، جیل میں انھوں نے سیکھا ہے کہ طاقت میں آ کر معافی کا دروازہ کھلا رکھتے ہیں، جو بھی ان کے حوالے سے یہ کہہ رہا ہے کہ وہ بدلہ لیں گے تو یہ سب جھوٹ ہے۔ اگرچہ بشری بی بی ماضی قریب میں واضح کر چکی ہیں کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ سیاست میں آنا چاہتی ہیں اور وہ یہ سب کچھ صرف عمران خان کی اہلیہ ہونے کے ناطے ان کا پیغام پہنچانے کے لیے کر رہی ہیں تاہم سیاسی حلقوں میں پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ میں ان کے متحرک کردار نے اس بحث کو جنم دیا ہے کہ کیا یہ ان کی سیاست میں باقاعدہ انٹری ہے یا وہ کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے عمران خان کی کمی کو پورا کر رہی ہیں؟