پاکستان
بشریٰ بی بی کو ریلیف،عمران خان تلے گئے
احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مسترد کر دی

اسلام آباد(کھوج نیوز) 190 ملین پاؤنڈز کے کیس میں بشریٰ بی بی کو ریلف مل گیا لیکن عمران خان تلے گئے رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مسترد کر دی جبکہ نیب کے بیان کی روشنی میں بشریٰ بی بی کی درخواست نمٹا دی۔ احتساب عدالت میں 190ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،
بشریٰ بی بی وکیل خواجہ حارث کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان کی درخواست ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی جبکہ نیب کے بیان کی روشنی میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کو نمٹا دیا۔