پاکستان

بشریٰ بی بی کو عدالت کےروبرو پیش کرنےسےانکار ،حکومت تحریک انصاف کے رہنماوں اور عدالتوں کےدرمیان رکاوٹیں ڈالنےکی پالیسی پرگامزن

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش اور جسمانی ریمانڈ کی سماعت کے معاملے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی نے اے ٹی سی جج کو خط لکھ دیا

راولپنڈی(کھوج نیوز)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت کے روبرو پیش کرنے سے انکار ،حکومت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں اور عدالتوں کے درمیان رکاوٹیں ڈالنے کی پالیسی پرگامزن ،کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش اور جسمانی ریمانڈ کی سماعت کے معاملے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی نے اے ٹی سی جج کو خط لکھ دیا۔خط میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اڈیالہ جیل میں آج سماعت ممکن نہیں، جیل میں 190 ملین پانڈ کی سماعت بھی ہونی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کو سیکیورٹی وجوہات کے باعث پیش نہیں کیا جاسکتا۔وکلا صفائی نے کہا کہ عدالتی احکامات کے سامنے سپرنٹنڈنٹ جیل کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔اے ٹی سی نے آج بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر سماعت مقرر کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button