پاکستان

بشریٰ کی عدت کیس میں بریت کے باوجود عدم رہائی، سیکرٹری داخلہ ودیگر کو نوٹس جاری، جواب طلب

بشریٰ بی بی کو عدت نکاح کیس میں بری ہونے کے بعد رہا نہیں کیا گیا، انہیں جیل میں دھکے دیئے گئے اور تشدد بھی کیا گیا: وکیل لطیف کھوسہ کے عدالت میں دلائل

اسلام آباد (کھوج نیوز) جسٹس ارباب محمد طاہر نے عدت کیس میں بریت کے باوجود پی ٹی آئی کے بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدم رہائی پر سیکرٹری داخلہ ودیگر سے جواب طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کو عدت کیس میں بری ہونے کے باوجود رہاء نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ بشری بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کو عدت نکاح کیس میں بری ہونے کے بعد رہا نہیں کیا گیا، انہیں جیل میں دھکے دیئے گئے اور تشدد بھی کیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ آپ کی اس طرح کی ایک اور درخواست زیر التواء ہے جس پر وکیل نے جواب دیا کہ وہ درخواست چیف جسٹس کے پاس ہے، اس میں ہم نے مقدمات کی تفصیل فراہمی کی استدعا کی ہے۔بعد ازاں عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب،آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے درخواست پر اعتراضات دور کرکے چیف جسٹس عامر فاروق کے پاس اسی نوعیت کے کیس کیساتھ یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button